عالمی بینک نے امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے، سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور اہم انفراسٹرکچر کی بحالی کے مقصد سے پاکستان کو 20 0 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے۔
اپنے اعلان میں عالمی مالیاتی ادارے نے نشاندہی کی کہ منظور شدہ قرضہ بنیادی طور پر خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے لئے مختص کیا جائے گا۔
مزید برآں، مختص فنڈز کو متعدد ضروری اقدامات پر بھی خرچ کیا جائے گا، جن میں پانی کی فراہمی کے منصوبے، دیہی سڑکوں کی ترقی اور ضم شدہ اضلاع میں زراعت کے منصوبے شامل ہیں۔