ناٹنگھم میں ڈویژن ون کے میچ میں ناٹنگھم شائر کے خلاف حسن علی نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 35 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
دوسرے دن لنچ کے وقت واروک شائر نے اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 524 رنز بنائے تھے، جبکہ حسن علی 35 گیندوں پر 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے، ان کے ساتھ وکٹ کیپر مائیکل برگس بھی تھے، جنہوں نے 76 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔
Extraordinary hitting by Hassan Ali
54 not out from just 35 this morning featuring five sixes!#LVCountyChamp pic.twitter.com/OSzmVOukaD
— LV= Insurance County Championship (@CountyChamp) June 12, 2023
تاہم دوپہر کے کھانے کے کچھ ہی دیر بعد حسن علی کو کیلون ہیریسن نے مزید رنز بنائے بغیر آؤٹ کر دیا، جس کے نتیجے میں ان کی باؤنڈری سے بھرپور اننگز کا اختتام ہوا، جس میں تین چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔
حسن علی کا بیٹ سے حملہ ہیریسن کے خلاف اس وقت شروع ہوا، جب انہوں نے دوسری گیند پر چھکا لگایا۔
انہوں نے مزید چار چھکے لگائے، جن سے صرف 35 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بنائی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
مئی میں حسن علی نے واروک شائر کی جانب سے اپنی پہلی اننگز میں 37 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 53 رنز کی اہم اننگز کھیلی تھی، جس کی بدولت انہوں نے کم اسکور والے میچ میں ایسکس کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ حسن علی کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے ڈویژن ون میں رواں سیزن میں 10 چھکے لگانے والے واحد بلے باز بن گئے ہیں۔