پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے تمام فارمیٹس میں قومی ٹیم کے ممکنہ کپتان کی حیثیت سے آل راؤنڈر شاداب خان کی حمایت کرتے ہوئے ان کی افادیت کو سراہا ہے۔
ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ کے دوران سرفراز احمد سے سوال کیا گیا کہ شاہین آفریدی، شاداب خان اور محمد رضوان میں سے کون سا کھلاڑی مستقبل میں تینوں فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
36 سالہ اسپنر نے شاداب خان کی آل راؤنڈ صلاحیتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم میں مختلف کردار ادا کرسکتے ہیں۔
سابق کپتان نے ایک ورسٹائل کھلاڑی کی اہمیت پر زور دیا جو بیرون ملک یا طویل ترین فارمیٹ جیسے مختلف کرکٹ منظرناموں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔
سرفراز نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جواب دیا کہ شاداب خان، انہوں نے کہا کہ وہ جس بیٹنگ آرڈر پر کھیلتے ہیں وہ ٹیم میں ایڈجسٹ ہو سکتے ہیں یا اگر آپ بیرون ملک کھیلتے ہیں یا ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہیں تو آپ کو پانچ گیند بازوں کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ان پانچ گیند بازوں میں آپ کا پانچواں بولر آپ کا آل راؤنڈر ہوگا جو بیٹنگ اور بولنگ دونوں کرسکتا ہے، چاہے ہم ون ڈے کرکٹ کی بات کریں یا ٹی 20 کرکٹ کی، وہ (شاداب) تینوں فارمیٹ میں خود کو ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔