کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سمندری طوفان کے پیش نظر ساحلی پٹی کے شہروں سے لوگوں کا انخلا رات بھر جاری رہا، 6 ہزار 800 سے زائد لوگ منتقل کیے گئے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کیٹی بندر کی کل خطرے میں 13000 آبادی ہے جس میں 3000 کو رات بھر منتقل کیا گیا ہے، گھوڑاباڑی کی 5000 لوگ خطرے میں آبادی کے 100 لوگوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیا گیا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید فاضل راہو کی 4000 آبادی کو طوفان کا خطرہ ہے جس میں سے 3000 کو منتقل کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق بدین کی 2500 آبادی کو خطرہ ہے جس میں سے 540 ابھی تک محفوظ مقام پر منتقل ہو چکے ہیں، شاہ بندر کی 5000 آبادی سمندری طوفان کی زد میں آنے کا خطرہ ہے اس لیئے 90 لوگوں کو رات منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاتی کی 10000 آبادی کو طوفان کا خطرہ ہے، اس لیئے رات بھر 100 لوگوں کو منتقل کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کھاروچھان کی 1300 کی آبادی کو خطرہ ہے جس میں سے 6 لوگ رات بھر منتقل کیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک 40800 میں سے 6836 لوگ منتقل ہو چکے ہیں باقی لوگوں کی منتقلی کا سلسلہ جاری رہیگا، باقی لوگوں کا ٹھٹہ، بدین، اور سجاول اضلاع کے لوگوں کو بھی انتظامیہ منتقل کرتی رہیگی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لوگ اپنے گھر چھوڑنا نہیں چاہتے، لیکن ان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے لوگوں کو اپیل کی کہ انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔