میٹا نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ٹیکسٹ بیسڈ سوشل نیٹ ورک کے عملے کے منصوبے دکھائے ہیں۔
یہ صارفین کو ان اکاؤنٹس کی پیروی کرنے کی اجازت دے سکتا ہے، جن کی وہ پہلے سے ہی انسٹاگرام پر پیروی کرتے ہیں، جو میٹا کی امیج شیئرنگ ایپ ہے۔
یہ ممکنہ طور پر انہیں مسٹوڈن جیسے غیر مرکزی پلیٹ فارم سے پیروکاروں کو لانے کی اجازت دے سکتا ہے۔
میٹا کے ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ پلیٹ فارم کی تیاری جاری ہے، ہم ٹیکسٹ اپ ڈیٹس شیئر کرنے کے لیے ایک الگ سوشل نیٹ ورک تلاش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایک علیحدہ جگہ کا موقع ہے، جہاں تخلیق کار اور عوامی شخصیات اپنی دلچسپیوں کے بارے میں بروقت اپ ڈیٹس شیئر کرسکتے ہیں۔
میٹا کے چیف پروڈکٹ آفیسر کرس کاکس نے کہا کہ پلیٹ فارم پر کوڈنگ جاری ہے، ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی جلد ہی اسے جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، حالانکہ اس کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے، کچھ قیاس آرائیاں ہیں کہ یہ جون کے آخر تک ہوسکتا ہے۔
اسکرین شاٹس آن لائن ظاہر ہوئے ہیں جو ملازمین کو اندرونی طور پر دکھائے گئے تھے، جس سے ممکنہ طور پر اندازہ ہوتا ہے کہ ایپ کیسی نظر آئے گی۔
کمپنی کے ذرائع نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ یہ لیک ہونے والے اسکرین شاٹس حقیقی ہیں، اگر وہ ہیں تو، اس نئے پلیٹ فارم کی ترتیب ٹویٹر پر وقت گزارنے والے ہر شخص کو معلوم ہوگی۔