کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی ایس جی جے اے) کے اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 50 روپے اور 1758 روپے کمی سے بالترتیب 2 لاکھ 27 ہزار 250 اور ایک لاکھ 94 ہزار 830 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1961 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ نتیجتا مقامی مارکیٹ میں بھی ریٹ میں کمی واقع ہوئی۔
10 جون کو ختم ہونے والے رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر سونے کی قیمتوں میں 5 ہزار 450 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔