پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کی استحقاق پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کو مردہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حال ہی میں قائم ہونے والے سیاسی دھڑے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس میں بنیادی طور پر پی ٹی آئی کے سابق ارکان شامل ہیں۔
جہانگیر ترین کی قیادت والی پارٹی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے اس کا موازنہ ایک ایسے مریض سے کیا جسے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ‘پہنچتے ہی مردہ’ قرار دیا گیا تھا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا میں اس کے بارے میں صرف اتنا ہی کہوں گا جب آپ کسی مریض کو، کسی واقعے کے بعد، اسپتال کی ایمرجنسی میں لے جاتے ہیں، مثال کے طور پر سروسز ہسپتال قریب ہی ہے، آپ انہیں اس کی ہنگامی حالت میں لے جاتے ہیں، ڈاکٹر ان کا معائنہ کرتے ہیں، جس کے بعد وہ انہیں مردہ قرار دیتے ہیں۔ لہذا میں صرف یہ کہوں گا کہ یہ ایک لانچ ہے جو پہنچنے پر مردہ ہے۔
شاہ محمود قریشی اے ٹی سی کے روبرو پیش ہوئے اور سڑک میں رکاوٹ ڈالنے اور اشتعال انگیز ریمارکس دینے سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواست کی، ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وصیر نے کیس کی سماعت کی۔