وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے کی خلاف ورزی اورسیلاب سے معیشت کو بے پناہ نقصان ہوا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا آئی ایم ایف سے ابھی تک معاہدہ انہیں ہو سکا، لیکن معاہدے میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو من وعن تسلیم کرلیا گیا ہے، سعودیہ اور یواے ای نے ہماراہاتھ تھاما، 3 ارب ڈالر کی مدد کی، چین کی سپورٹ انتہائی مددگار ثابت ہوئی، پچھلے مہینے کرنٹ خسارے میں بہتری آئی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کابینہ کابنیادی ایجنڈا بجٹ ہے، پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی دھجیاں بکھیریں، ہم نے بڑی مشکل سے آئی ایم ایف سے معاملات طے کیے، عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔