آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن بھی آسٹریلیا کے نام رہا، آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنا ڈالے۔
لندن میں جاری فائنل مقابلے میں تیسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے 123 رنز بنا ئے۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک، عثمان خواجہ 13، اسٹیو اسمتھ 34 اور ایلکس کیری 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
مارنوس لبوشین 41 اور کیمرون گرین 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، آسٹریلیا کو بھارت پر 296 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی۔
بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 296 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پہلی اننگز میں کینگروز کو 173 رنز کی برتری ہوئی۔