امریکی استغاثہ نے ٹرمپ پر قومی سلامتی کے راز خطرے میں ڈالنے کے جرم میں الزام عائد کردیا، محکمہ انصاف کے مجرمانہ الزامات کے بعد ٹرمپ کے 2 وکلاء نے مقدمہ چھوڑ دیا۔
امریکی استغاثہ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف فرد جرم میں 37 الزامات لگائے، استغاثہ کے مطابق دستاویزات میں خفیہ امریکی جوہری پروگرام اور حملے کی صورت میں خطرات کے بارے میں معلومات تھیں۔ کچھ دستاویزات کو بیت الخلا کے ارد گرد محفوظ کیا تاکہ تلاش نہ کیا جاسکے۔
ٹرمپ نے خفیہ دستاویزات کا غلط استعمال کرتے ہوئے جھوٹ بولا، مقدمے میں ٹرمپ منگل کو پہلی بار میامی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ جرم ثابت ہونے پر ٹرمپ کو بیک وقت کوئی بھی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
امریکی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے پر ٹرمپ کو 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے، ٹرمپ نے کہا میرے گھر میں کوئی دستاویز نہیں۔
ٹرمپ کا کہنا ہے استغاثہ کی قیادت کرنے والے امریکی خصوصی وکیل جیک اسمتھ مجھ سے نفرت کرنے والا ذہنی مریض ہیں۔