وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ ترسیلات زر زرمبادلہ کے ذخائر کا ایک اہم جزو ہیں اور ان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ترسیلات زر ہماری برآمدات کے 90 فیصد کے برابر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی چینلز سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کے لئے مندرجہ ذیل سبسڈیدی جائے گی.
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے غیر ملکی ترسیلات زر کے ذریعے غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر 2 فیصد حتمی ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔
ترسیلات زر کارڈز کی کیٹیگری میں سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر بھیجنے والوں کے لیے ‘ڈائمنڈ کارڈ’ جاری کیا جا رہا ہے، اس زمرے کے لیے مندرجہ ذیل سبسڈیدی جائے گی۔
ایک غیر ممنوعہ بور لائسنس، مفت پاسپورٹ، پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں تک ترجیحی رسائی، پاکستانی ہوائی اڈوں پر فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولت۔
لکی ڈراز کے ذریعے ترسیلات زر کارڈ ہولڈرز کو تحائف دینے کی سکیم شروع کی جائے گی۔