وکی کوشل ان دنوں اپنی رومانٹک کامیڈی فلم ‘زارا ہٹکے زارا بچکے’ کی ریلیز کے بعد کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں سارہ علی خان بھی شامل ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں وکی کوشل نے اپنے پسندیدہ اداکار رنبیر کپور کے بارے میں بات کی اور اپنے ایک ‘ہٹکے’ اور ‘بچکے’ کے معیار کا انکشاف کیا۔
وکی کوشل نے رنبیر کپور کو ان کی ‘ہٹکے’ خصوصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ناقابل یقین حد تک محفوظ شخص قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ رنبیر میرے پسندیدہ اداکاروں میں سے ایک ہیں، ان کی سب سے ہٹ کے چیز یہ ہے کہ وہ ایک شخص اور ایک اداکار کے طور پر ناقابل یقین حد تک محفوظ ہیں۔
وکی نے کہا کہ جب کسی کے کردار کے لیے محنت کرتے ہیں، جو کوشش کرتے ہیں، وہ کبھی بھی سیٹ پر نہیں لے کے آتے ہیں، ایک اداکار کے طور پر وہ کبھی جٹے نہیں کی دیکھو اتنی محنت میں کر رہا ہوں۔
رنبیر کی ‘بچکے’ کی خصوصیت کے بارے میں وکی نے تبصرہ کیا کہ اداکار اکثر ان کو ایسی معلومات فراہم کرتے ہیں جو وہ نجی رکھنے پر زور دیتے ہیں۔
وکی نے دعویٰ کیا کہ بعد میں انہیں پتہ چلا کہ رنبیر نے بہت سے دوسرے لوگوں سے بھی یہی بات کہی تھی۔
وکی کوشل اور رنبیر کپور نے 2018 میں فلم سنجو میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جہاں وکی نے سنجے دت کے بہترین دوست کملی کا کردار ادا کیا تھا۔
دریں اثنا، کام کے محاذ پر، وکی اگلی بار میگھنا گلسر کی سیم بہادر میں نظر آئیں گے، ان کے پاس دی گریٹ انڈین فیملی، میرے محبوب میرے صنم اور ڈنکی بھی ہیں۔
رنبیر کپور سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ‘اینیمل’ میں انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندنا کے ساتھ نظر آئیں گے۔