ویرات کوہلی اور انوشکا کو پورے میچ کے دوران مانچسٹر سٹی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھا گیا، جو آخر کار گرینڈ فائنل کی فاتح کے طور پر ابھری۔
ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن سے وقت نکالا تاکہ فٹ بال میچ میں شرکت کرسکیں۔
مانچسٹر سٹی کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کوہلی نے اسٹیڈیم کے تجربے اور ماحول پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح ہندوستان کے پریمیئر میچوں کے دوران ماحول ویسا ہی ہوتا ہے جیسا یہاں (برطانیہ میں) فٹ بال میچوں کے دوران شائقین کو ہوتا ہے۔
Look who joined us for the #FACup final! 👀@imVkohli and @AnushkaSharma were cheering us on at Wembley this weekend 🙌 pic.twitter.com/bh70mEIUx0
— Manchester City (@ManCity) June 5, 2023
ویرات کوہلی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ زیادہ زور پکڑے گا لیکن شائقین کا جذبہ اور حمایت دیکھنے کے لیے ناقابل یقین ہے۔
کوہلی نے بطور ٹیم مانچسٹر سٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی کارکردگی پر گہری نظر رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مانچسٹر سٹی کو کھیلتے ہوئے دیکھنا بہت اچھی بات ہے کیونکہ جب سے میں نے پیپ کی ذہنیت کو سمجھنے کے لئے ان کے ساتھ بات چیت کی ہے تب سے میں ٹیم کو بہت قریب سے دیکھتا ہوں۔
ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کے خلاف شاندار اننگز کھیل کر یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
انہوں نے 53 گیندوں پر ناقابل شکست 82 رنز بنائے اور اپنی اب تک کی بہترین ٹی 20 بین الاقوامی اننگز میں سے ایک کا مظاہرہ کیا۔