دورے کے پہلے مرحلے میں وزیر خارجہ عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچے جہاں وہ عراقی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو عراقی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اپنے ہم منصب سے تفصیلی ملاقات کریں گے، دورے کے دوران اہم معاہدوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔
عراق کے نائب وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیر نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا، بلاول بھٹو بغداد میں پاکستان کے سفارتخانے کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وہ کربلا میں مقدس مقامات کا دورہ بھی کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ یہ دورہ عراق کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو اردن کے شاہی خاندان کی دعوت پر شاہی شادی میں شرکت کے لیے اردن پہنچے، اردن سے وزیر خارجہ نے 5 سے 7 جون تک عراق کا دورہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی سے ملاقات کی، عمان میں ان کی گرم جوشی سے مہمان نوازی اور میزبانی کے لئے شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دوطرفہ دلچسپی کے امور، علاقائی امور اور پاکستان اور اردن کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے مختلف شعبوں میں مستقبل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔