وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو پاکستانی قوم کی جانب سے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
ترک صدر اور ان کی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو میں وزیراعظم نے انہیں بتایا کہ وہ اب پاکستان روانہ ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے کہا کہ پاکستان کے عوام آپ کے انتخاب پر بہت خوش ہیں، آپ کی دعوت کے لئے بہت بہت شکریہ، آپ نے اپنی خوشی کا لمحہ ہمارے ساتھ شیئر کیا۔
وزیراعظم نے ترک صدر اور ان کی اہلیہ کو بتایا کہ وہ پاکستانی آموں کا تحفہ لے کر آئے ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ ان میں سے آدھے میرے بھائی اور آدھے میری بہن کے لیے ہیں۔
صدر اردوان اور ان کی اہلیہ نے وزیر اعظم کے بیان پر مسکراتے ہوئے ان کے اس اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس کے جواب میں صدر اردوان نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان کے آم بہت لذیذ اور میٹھے ہوتے ہیں۔
اس کے بعد انہوں نے افتتاحی تقریب میں آنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔