وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے شہر اوڈیشہ میں ٹرین حادثے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کی خبر سن کر دکھ ہوا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہماری تعزیت ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
ایک خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں تین ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم میں کم از کم 288 افراد ہلاک اور 850 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حادثے کے مقام سے لی گئی تصاویر میں مشرقی ریاست اوڈیشہ کے بالاسور کے قریب ٹرین کے ڈبے ٹوٹے ہوئے اور خون آلود سوراخوں سے پھٹے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
جمعے کی رات ہونے والے اس حادثے میں گاڑیاں مکمل طور پر الٹ گئی تھیں اور امدادی کارکنوں نے ملبے میں پھنسے ہوئے افراد کی تلاش شروع کر دی تھی اور کئی لاشیں پٹریوں کے کنارے سفید چادروں کے نیچے رکھی ہوئی تھیں۔
اڈیشہ فائر سروس کے ڈائرکٹر جنرل سدھانشو سارنگی نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد 288 ہے۔