اسلام آباد پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف 6 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پولیس کی جانب سے ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 6 مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس کے مطابق شہزاد ٹاؤن اور ترنول تھانوں میں دو، دو مقدمات درج کیے گئے جبکہ کھنہ اور کراچی کمپنی کے تھانوں میں ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا۔
عدالت نے پولیس کو درخواست گزار کو مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے 6 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی، پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے دوران دائر کسی بھی کیس میں انہیں گرفتار نہ کرنے کے حکم میں بھی توسیع کردی گئی۔