سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے عمران خان کو لکھا کہ ‘اگر مجھے جیل میں ڈال دیا جاتا تو اس کا نتیجہ خیز ردعمل سامنے آتا’، انہوں نے مزید کہا کہ اگلے جملے میں انہوں نے 9 مئی کی تباہی کے لیے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کو مورد الزام ٹھہرایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم نے ایک سال سے اپنے کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کے دلوں اور ذہنوں کو نفرت کے زہر سے بھر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اب جھوٹ بول رہے ہیں کہ وہ پرتشدد کارروائیوں کے ذمہ دار نہیں ہیں۔
"مجھے جیل میں ڈالیں گے تو ردعمل تو ہونا تھا۔" پہلا جملہ
"یہ سب ورکروں اور پارٹی راہنماﺅں نے کیا ہے۔" دوسرا جملہ
یہ انٹرویو نہیں، دوغلے اور جھوٹے کردار کی شخصیت کا آئینہ اور اصل چہرہ ہے، یہ ان سب کے لئے سبق ہے جو گمراہ کی گمراہی اور فریب کا شکار ہوئے۔ہر غلط کام خود کیا، ہر بار… pic.twitter.com/MB21jcY4bw
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 1, 2023
انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے زور دے کر کہا کہ عمران خان خود ہمیشہ غلط کاموں میں ملوث رہے لیکن جب بھی وہ پکڑے گئے تو دوسروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘ایک صفحے’ سے لے کر ‘میں بے اختیار تھا’، ‘امریکہ نے میری حکومت گرا دی’ سے لے کر ‘محسن نقوی نے میری حکومت گرا دی’، اب جھوٹے نے آخر کار 9 مئی کے واقعات کا الزام اپنی پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں پر ڈال دیا ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے چیئرمین پی ٹی آئی کے حقیقی اور دوغلے کردار کا پردہ فاش ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ان تمام لوگوں کے لئے ایک سبق ہے جو گمراہ عمران خان کی گمراہی اور دھوکے کا شکار ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کے اکسانے پر پاکستان کو نذر آتش کیا اور قومی وقار کو نقصان پہنچایا اور یادگار شہدا کی بے حرمتی کی۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایمانداری، قانون اور اعتماد کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔