انٹر بینک ٹریڈنگ کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ ٹریڈنگ میں بھی پاکستانی روپے کی قدر میں تیزی دیکھی گئی، جس میں امریکی کرنسی کو شدید دھچکا لگا۔
انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 47 پیسے کم ہوکر 288 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ریکارڈ 16 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 295 روپے تک پہنچ گیا۔
ٹوکیو کے حصص میں جمعرات کو اضافہ ہوا، جب سرمایہ کاروں نے فیڈرل ریزرو پر نظر رکھتے ہوئے ملک کے قرضوں کی حد بڑھانے کے بل کی امریکی ایوان نمائندگان کی منظوری پر خوشی کا اظہار کیا۔
بنچ مارک نکئی انڈیکس 0.84 فیصد یا 260.13 پوائنٹس کے اضافے سے 31,148.01 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ وسیع تر ٹوپیکس انڈیکس 0.88 فیصد یا 18.66 پوائنٹس کے اضافے سے 2,149.29 پر بند ہوا۔