وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اور پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔
قیمتوں میں مسلسل دوسری بار کمی کے بعد ڈیزل 253 روپے فی لیٹر اور پیٹرول 262 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہوگا، یہ قیمتیں یکم جون سے 15 جون تک نافذ العمل رہیں گی۔
لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور یہ 147.68 روپے فی لیٹر پر فروخت کیا جائے گا۔
حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت 164.07 روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے۔