31 مئی کو لیجنڈری گلوکار کرشن کمار کنناتھ المعروف کے کے کی پہلی برسی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
کے کے 12 ماہ قبل اچانک انتقال کر گئے، ان کے گانوں نے ہمیشہ ایک مزاج قائم کیا ہے اور ہمیشہ مستقل رہے ہیں چاہے وہ اسکول، کالج یا کام کی زندگی ہو، زیادہ تر نسل ان کے گیت گاتے ہوئے بڑی ہوئی۔
ان کا سدا بہار گانا یاروں 1999 آج بھی بہت سے لوگوں کو یاد دلاتا ہے، ان کے گانے کیسٹ، سی ڈی، واک مین سے یوٹیوب اور بہت سے دیگر اسٹریمنگ پلیٹ فارمز میں منتقل ہوئے۔
گلوکار نے بہت سے ہٹ گانے گائے جو لوگ اب بھی گاتے ہیں، 2006 کے بعد انہوں نے فلموں کیلئے بھی گانے گائے۔
بالی ووڈ فلموں میں گانے کے علاوہ ، گلوکار نے بہت سے ٹیلی ویژن شوز جیسے جسٹ محبت، ہپ ہپ ہرے، جسٹ ڈانس، شاکا لاکا بوم بوم کے لئے بھی اپنی آواز دی، انہوں نے پاکستانی ٹی وی شو ‘دی گھوسٹ’ کا ٹائٹل ٹریک بھی گایا تھا۔
31 مئی، 2022 کو کولکتہ میں اسٹیج پر لائیو پرفارم کرتے ہوئے کے کے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔