اسلام آباد: مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کمیٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی غیر قانونی ہے، انہیں ایسا کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ انہیں 25 مئی کو اسمبلی سکریٹری کی طرف سے نوٹس موصول ہوا تھا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نوٹس میں ان کے والد اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو ذاتی حیثیت میں کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ طلبی کا نوٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیے بغیر بھیجا گیا تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک کمیٹی کو ثاقب نثار کے خلاف کارروائی سے روکا جائے۔