دھونی سے جب ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ فی الحال ریٹائرمنٹ ایک اچھا انتخاب تھا، لیکن انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ اگلے نو ماہ تک وہ ٹریننگ کریں گے اور اگلے سیزن میں کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
میچ کے بعد بات کرتے ہوئے ایم ایس دھونی نے کہا کہ یہ میرے لئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا بہترین وقت ہے، اس سال میں جہاں بھی گیا ہوں، مجھے جس قدر پیار دکھایا گیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ میرے لئے یہ کہنا آسان ہوگا کہ ‘آپ کا بہت بہت شکریہ’ لیکن میرے لئے مشکل چیز یہ ہوگی کہ میں نو ماہ تک سخت محنت کروں اور واپس آؤں اور آئی پی ایل کا کم از کم ایک اور سیزن کھیلوں۔
The interaction you were waiting for 😉
MS Dhoni has got everyone delighted with his response 😃 #TATAIPL | #Final | #CSKvGT | @msdhoni pic.twitter.com/vEX5I88PGK
— IndianPremierLeague (@IPL) May 29, 2023
تاہم، انہوں نے کہا، بہت کچھ جسم پر منحصر ہے، اس کا فیصلہ کرنے میں 6-7 مہینے لگیں گے، یہ میری طرف سے ایک تحفہ کی طرح ہوگا.
دھونی نے مزید کہا کہ یہ میرے لئے آسان نہیں ہے لیکن جس طرح سے انہوں نے اپنی محبت اور پیار کا اظہار کیا ہے، یہ کچھ ایسا ہے جو مجھے کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سیزن کے دوران وہ کتنے متاثر ہوئے جب انہوں نے دیکھا کہ مداح انہیں کتنا پسند کرتے ہیں۔