ناٹنگھم شائر آؤٹ لاز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں سیدھا چھکا لگایا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈرہم نے مقررہ 20 اوورز میں مجموعی طور پر 169 رنز بنائے، اولی رابنسن نے 38 گیندوں پر 50 رنز بنا کر اہم کردار ادا کیا، جس میں چھ چوکے بھی شامل تھے۔
Shaheen Afridi wins the match with a six! 🦅
The Notts Outlaws have their second win of #Blast23 👏 pic.twitter.com/z9RD5AFNR2
— Vitality Blast (@VitalityBlast) May 29, 2023
بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے اپنے چار اوورز میں 39 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ اسٹیون ملانی اور کونر میک کیر نے بالترتیب 3 اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں ناٹنگھم شائر نے کامیابی کے ساتھ ہدف کا تعاقب کیا جس میں ایلکس ہیلز نے 46 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد شاہین آفریدی نے آخری اوور میں بڑی اننگز کھیلی۔