کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز کے دوران خیبر پختونخوا کے جوڈوکا صابر شاہ نے 90 کلوگرام کیٹیگری میں آرمی کے شان علی کو 10 سیکنڈ میں شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔
فیورٹ ہونے کے باوجود، علی کو شاہ کے ہاتھوں حیرت انگیز 10 سیکنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جنہوں نے نیشنل گیمز میں جوڈو کی تاریخ میں کے پی کے لئے پہلا طلائی تمغہ جیتا۔
صابر شاہ نے فائنل میں پہنچنے سے قبل پہلے راؤنڈ میں واپڈا، بلوچستان اور پولیس کے کھلاڑیوں کو شکست دی تھی، موجودہ نیشنل گیمز کے دوران یہ خیبر پختونخوا کا دوسرا طلائی تمغہ ہے۔
صابر شاہ اگلے ماہ روس میں ہونے والے جوڈو کے بین الاقوامی ایونٹ میں نیوی کے حامد کے ساتھ بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اس سے قبل دو بار کے اولمپیئن جوڈوکا شاہ حسین نے کہا تھا کہ وہ آئندہ ایشین گیمز اور 2024 اولمپکس کوالیفائرز میں حصہ نہیں لے سکیں گے کیونکہ وہ اس کے مطابق تیاری کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
34 ویں نیشنل گیمز میں جوڈو مقابلوں میں فوج کی نمائندگی کرنے والے صابر شاہ نے کوئٹہ سے ایک غیر رسمی گفتگو میں بتایا، نہیں، میرا ایشین گیمز یا اولمپک کوالیفائرز میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ان مقابلوں، خاص طور پر اولمپکس کے لئے پیشہ ورانہ طور پر تیاری کرنا بہت مہنگی ہے، میں اس وقت اپنی جیب سے خرچ کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔