کراچی: ایشین کرکٹ کاؤنسل ایمرجنگ ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں فاطمہ ثنا پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے 12 سے 21 جون تک جاری رہنے والے آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹی 20 مرحلے میں کارکردگی اور مارچ میں ملتان میں ایمرجنگ کیمپ کے بعد اسکواڈ کو یکجا کیا گیا ہے۔
فاطمہ ثنا نے 31 ایک روزہ بین الاقوامی اور 24 ٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اور ٹورنامنٹ کے لئے اپنے کپتان کے نام کا فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے۔
فاطمہ ثنا (کپتان)، انوشہ ناصر، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، گل رخ، لبنیٰ بہرام، ناجیحہ علوی( وکٹ کیپر)، نتالیا پرویز، صدف شمس، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور یسرہ عامر، جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں امبر کائنات، دعا ماجد، فاطمہ خان اور رمین شمیم شامل ہیں۔
پاکستان کو گروپ اے میں ہانگ کانگ، بھارت اے اور تھائی لینڈ اے کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
پاکستان اپنی مہم کا آغاز 13 جون کو تھائی لینڈ اے کے خلاف میچ سے کرے گا، جس کے بعد وہ بالترتیب 15 اور 17 جون کو ہانگ کانگ اور بھارت اے سے کھیلے گا۔
ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں 19 جون کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، ٹورنامنٹ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا۔