لاہور کی انسداد بدعنوانی عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
پرویز الٰہی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ کو سینے میں درد ہے اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔
استغاثہ نے موقف اختیار کیا کہ پرویز الٰہی کا میڈیکل جعلی ہے، سماعت کے دوران فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ مجھے رپورٹ دکھائیں، میں ابھی فیصلہ کروں گا۔
عدالت نے میڈیکل رپورٹس فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔
بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔