اسلام آباد: سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کردیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معروف قانون دان احتساب سے متعلق امور دیکھیں گے، اس میں کہا گیا ہے کہ عرفان قادر کو وزیر مملکت کا درجہ حاصل ہوگا۔
انہوں نے اپریل 2012 سے جون 2013 تک پاکستان کے 29ویں اٹارنی جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، انہوں نے 2009 میں لاہور ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔
انہوں نے 2012 میں وزارت قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے سکریٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔