شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم میں اہم کردار ادا کرنے والے نتیش پانڈے 51 سال کی عمر میں چل بسے۔
اطلاعات کے مطابق نتیش پانڈے کو ناسک کے قریب واقع ایگت پوری میں شوٹنگ کے دوران دل کا شدید دورہ پڑا تھا۔ ان کی اچانک موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا ہے۔
اداکار کے بہنوئی سدھارتھ نگر نے ان کی موت کی تصدیق کی اور یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے والد ان کی لاش لینے کے لئے ایگت پوری روانہ ہوگئے ہیں۔
سدھارتھ ناگر کے مطابق، پانڈے کی اچانک موت نے لوگوں کو صدمے میں ڈال دیا ہے، کیونکہ وہ اپنے آخری دن تک کافی ٹھیک تھے، وہ ایک بہت جاندار شخص تھا، مجھے نہیں لگتا کہ انہیں دل کی بیماری تھی۔
انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پہلے ہی اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت اور ویبھوی اپادھیائے کی اچانک موت سے نبردآزما تھی، اب انوپما اداکار کی موت کی خبر نے ایک بار پھر پوری انڈسٹری کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔
نتیش پانڈے ٹیلی ویژن کے سب سے زیادہ مقبول اداکاروں میں سے ایک رہے ہیں، وہ 2007 میں اپنے مشہور مزاحیہ ڈرامہ کھوسلا کا گھوسلا کی ریلیز کے بعد بڑے پردے پر ایک جانا پہچانا چہرہ بن گئے۔
بعد ازاں 2007 میں انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم میں اسسٹنٹ کا کردار ادا کیا۔