ٹک ٹاک نے امریکی ریاست مونٹانا کے خلاف رہائشیوں کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی سے روکنے پر مقدمہ دائر کیا ہے۔
پیر کے روز یہ مقدمہ ایسے وقت میں دائر کیا گیا ہے جب گزشتہ ہفتے مونٹانا چین کی ملکیت والے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر وسیع پیمانے پر پابندی عائد کرنے والی پہلی امریکی ریاست بن گئی تھی۔
ایک بیان میں ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ یہ پابندی امریکی آزادی اظہار رائے کے حقوق سے متصادم ہے۔
ٹک ٹاک کو دنیا بھر کے حکام کی جانب سے ان خدشات کی وجہ سے جانچ پڑتال کا سامنا ہے کہ ڈیٹا چینی حکومت کو منتقل کیا جاسکتا ہے۔
مونٹانا ڈسٹرکٹ کی امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیر کے روز دائر مقدمے میں کہا گیا ہے کہ وہ اس ‘غیر قانونی’ پابندی کو ختم کرنے کے لیے مقدمہ دائر کر رہا ہے۔