لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنز بناکر ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
انہوں نے 12 اننگز میں 88.18 کی اوسط سے 970 رنز بنائے، جس کے بعد بنگلہ دیش کے لٹن داس اور تمیم اقبال نے 23 اننگز میں 698 رنز بنائے۔
بابر اعظم اور محمد رضوان کی پارٹنرشپ نے 10 اننگز میں 67.60 کی اوسط سے مشترکہ طور پر 615 رنز بنا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
آئرلینڈ کی جوڑی اینڈی بلبیرین اور پال اسٹرلنگ 15 اننگز میں 615 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے شیکھر دھون اور شمبن گل نے 10 اننگز میں 545 رنز بنا کر پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔