پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں انٹرا اسکواڈ میچز کے انعقاد کی سفارش کی ہے۔
ہفتہ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے میگا ایونٹ میں مضبوط کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے منصوبہ بندی کا عمل فوری شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
مصباح الحق نے تجویز دی کہ زمبابوے کے دورے سے پاکستان شاہینز کی واپسی پر پی سی بی کو قومی ٹیم کے ارکان اور شاہینز کے درمیان انٹرا اسکواڈ میچز کا انتظام کرنا چاہیے۔
اس سے کھلاڑیوں کو اپنی تیاری کا جائزہ لینے اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا، میرے خیال میں تیاری فوری طور پر شروع کر دینی چاہیے۔
مصباح الحق نے مزید کہا کہ انہیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ تمام کھلاڑی تیار ہیں ورنہ ایشیا کپ تک کا یہ فرق بڑے ایونٹس میں پاکستانی ٹیم کے لیے نقصان دہ ہوگا۔