پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔
کرکٹ پاکستان کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، حسن علی نے کہا کہ ان کے خیال میں اس بات کا امکان نہیں ہے کہ وہ پی سی بی کے منصوبوں کا حصہ ہوں گے.
انہوں نے کہا کہ اس وقت اس بات کا امکان کم ہی لگتا ہے کہ میں پی سی بی کے پلان کا حصہ ہوں اور سچ کہوں تو مجھے نہیں لگتا کہ مجھے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ تیزی سے قریب آ رہا ہے اور میگا ایونٹ کے لیے ٹیم کو پہلے ہی حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔
حسن علی نے مزید کہا کہ ہمارے پاس زیادہ ون ڈے میچز باقی نہیں ہیں اور ایشیا کپ کی حیثیت بشمول اس کے مقام کے بارے میں ابھی تک غیر یقینی ہے، وقت بھی کم ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرنے والے موجودہ باؤلرز کی غیر معمولی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ ٹیم کے ساتھ سفر کرنے کے مستحق ہیں۔