پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ صبیح اظہر کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں شاندار کارکردگی کے باوجود پاکستان انڈر 19 ٹیم کو اب بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم یادگار دورے کے بعد بنگلہ دیش سے وطن واپس پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف تینوں فارمیٹس میں واحد چار روزہ میچ، ون ڈے سیریز اور واحد ٹی 20 میں کامیابی حاصل کی، تاہم صبیح کو لگتا ہے کہ اب بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں تھا، میں ٹیم کی کامیابی سے مطمئن ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم آرام کرتے ہیں۔
صبیح نے ایک بیان میں کہا کہ اب بھی کچھ چیزیں ایسے ہیں جن کی نشاندہی کوچز نے کی ہے اور اب بھی اس میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
کوچ نے مزید کہا کہ ہم اب بہترین وننگ کمبی نیشن تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جو مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش سیریز میں آنے سے قبل ہم نے نہ صرف کھلاڑیوں پر جسمانی طور پر کام کیا بلکہ ہم نے کھیل کے ذہنی پہلو کا بھی خیال رکھا تاکہ انہیں اہم مواقع پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار کیا جا سکے۔
ہماری پوری توجہ 2024 کے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے، حالانکہ ایونٹ کے لئے ابھی وقت باقی ہے۔