لاہور: جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ اور مریم مزاری سمیت دیگر ملزمان کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جناح ہاؤس پر حملے، توڑ پھوڑ اور آتش زنی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان حملے میں ملوث ہیں اور استدعا کی کہ جوڈیشل ریمانڈ دیا جائے۔
ایڈمن جج ابھر گل خان نے شناخت کے لیے جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔