کوئٹہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کی جانب سے پہنی جانے والی کٹس پر بھارتی پرچم کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ کے مشیر نے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کو اس معاملے پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔
وہاب کے مطابق ایونٹ میں صوبے کے دستے کی جانب سے تیار کردہ کٹس کے ڈیزائن کے حوالے سے نہ تو ان کی وزارت اور نہ ہی پنجاب اسپورٹس بورڈ سے پہلے مشاورت کی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم نے پی او اے سے کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کو کہا تو ہمیں بتایا گیا کہ حکومت کی واحد ذمہ داری فنڈ جاری کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کی شرکت کے لئے دو کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔