بھارتی ریاست مغربی بنگال کی حکومت نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر سارو گنگولی کی سیکیورٹی بڑھا کر ‘زیڈ’ کیٹیگری کر دی ہے۔
ریاستی حکام نے یہ فیصلہ سابق ہندوستانی کرکٹر کو فراہم کردہ “وائی” زمرے کی سیکورٹی کی مدت ختم ہونے کے بعد کیا تھا۔
این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وی وی آئی پی کی سکیورٹی ختم ہونے کے بعد پروٹوکول کے مطابق جائزہ لیا گیا اور گنگولی کے حفاظتی حصار کو زیڈ کیٹیگری میں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
بھارتی قوانین کے مطابق ‘زیڈ’ کیٹیگری کے تحت سابق کرکٹر کی حفاظت کے لیے 8 سے 10 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
اس سے پہلے گنگولی اپنے محاصرے میں پولیس کی اسپیشل برانچ کے تین اہلکاروں کو رکھتے تھے اور اتنی ہی تعداد میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار ان کی بہالہ رہائش گاہ کی حفاظت کرتے تھے۔