لاہور: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں سہ فریقی سیریز کھیلی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے سہ فریقی سیریز کی تیاریاں شروع کردی ہیں، فی الحال یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ انگلینڈ یا کسی اور مخصوص ٹیم کو سیریز کے لیے مدعو کیا جائے گا یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے مقام کے بارے میں فیصلہ پاکستان کرے گا، کیونکہ ہم میزبان ہیں، ہم اپنے دوست جے شنکر کے یہ کہنے کا انتظار کر رہے ہیں کہ انہیں ہائبرڈ ماڈل سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔