پاکستان شاہینز نے زمبابوے اے کو دوسرے چار روزہ میچ کے آخری روز اننگز اور 41 رنز سے شکست دے دی۔
اس فتح نے شاہینوں نے چار روزہ میچوں کی سیریز میں 2-0 سے کلین سویپ کیا، شاہینوں نے 3 سے 6 مئی تک کوکوے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے پہلے چار روزہ میچ میں آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق شاہینز کو زمبابوے ‘اے’ کی دوسری اننگز کی بقیہ تین وکٹیں حاصل کرنے میں صرف 9.3 اوورز لگے، کیونکہ میزبان ٹیم اپنے رات کے اسکور میں صرف 37 رنز کا اضافہ کرسکی۔
شاہینز کی جانب سے فاسٹ بولر محمد علی نے 49 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور 85 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا، پاکستان کی جانب سے شاہنواز دہانی اور عامر جمال نے دوسری اننگز میں 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
شاہینوں کا زمبابوے اے کے خلاف 17 مئی سے ہرارے میں شروع ہونے والی 6 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں مقابلہ ہوگا۔