گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کوڈ آف کرمنل پروسیجر (سی آر پی سی) ترمیمی آرڈیننس 2023 اور پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری آرڈیننس اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کردیا۔
سی آر پی سی کی دفعہ 144 ہنگامی حالات میں قانونی پیچیدگیاں پیدا کرتی تھی۔
قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہنگامی حالات میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نفاذ کا معاملہ فوری طور پر کابینہ کے سامنے پیش کرنا ممکن نہیں تھا۔
آرڈیننس کے اجراء کی وجہ سے دفعہ 144 کے نفاذ میں حائل قانونی پیچیدگیاں دور ہوجائیں گی، ڈپٹی کمشنر یا کوئی اور افسر احکامات جاری کر سکے گا۔
پیمرا آرڈیننس 2023 کے تحت سیاسی بنیادوں پر مقرر کیے گئے افراد کو فوری برطرف کیا جائے گا۔
سی آر پی سی میں ترمیم ایسے وقت میں کی گئی ہے جب منگل کے روز پارٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے پرتشدد مظاہروں اور توڑ پھوڑ کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔