پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا کی بحالی کے لیے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بحال ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بحالی کے لیے اب تک کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی۔
اس سے قبل 9 مئی کو حکومت نے ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو محدود کردیا تھا اور یوٹیوب، ٹویٹر، انسٹاگرام اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے کو 10 ارب روپے کا تباہ کن نقصان ہوا ہے، جبکہ ٹیلی کام سیکٹر کو موبائل انٹرنیٹ سروسز پر پابندیوں کی وجہ سے صرف تین روز میں ڈھائی ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، جس سے متعدد کاروبار بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
مزید برآں ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت کے ٹیکس ریونیو کو تقریبا 860 ملین روپے کا نقصان پہنچا ہے۔