باسو اور گروور دونوں نے اپنی پیاری چھوٹی بیٹی کے لئے خصوصی پوسٹس شیئر کیں اور گلابی رنگ کی تھیم سالگرہ کی پارٹی بھی دی۔
ریس اداکارہ نے اپنی بیٹی اور شوہر کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہمارے دیوی کو 6 ماہ مبارک ہو، آپ سب کا شکریہ جنہوں نے اسے پیار، خواہشات اور پیارے تحفے بھیجے۔
دوسری جانب ہیٹ اسٹوری 3 کے اداکار نے دیوی کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی، تصویر میں باپ بیٹی کی جوڑی کو خوبصورت غروب آفتاب سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے لکھا ہمارے دل کو نصف سال کی سالگرہ مبارک ہو، دیوی ماں اور پاپا آپ سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں! آپ سب کی محبت اور خواہشات کے لئے شکریہ!
دونوں کو 2015 میں اپنی فلم الون کے سیٹ پر ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی، محبت کرنے والے پرندے 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔
حال ہی میں باسو اور گروور نے اپنی شادی کی ساتویں سالگرہ اسی مقام پر منائی، جہاں انہوں نے اپنی شاندار شادی کی میزبانی کی تھی۔
پیشہ ورانہ محاذ پر، بپاشا باسو کچھ عرصے سے وقفے پر ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن سنگھ گروور اپنی اگلی فلم ‘فائٹر’ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ ریتک روشن اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں۔