پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب حکومت نے ہفتہ کو دفعہ 144 میں 4 روز کی توسیع کردی ہے۔
ایڈیشنل ہوم سیکرٹری نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 ضلعی انتظامیہ کو عوامی مفاد میں احکامات جاری کرنے کا اختیار دیتی ہے، جس کے تحت مخصوص مدت کے لئے کسی سرگرمی پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد 9 مئی کو صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی، جس کے نتیجے میں صوبے میں پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنان گرفتار ہوئے تھے، جبکہ متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
دریں اثنا نگران انتظامیہ نے ملک گیر احتجاج کے بعد پارٹی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیں اور 2 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔