لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رابعہ کلثوم نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے مشہور بیان ‘کانپین تانگ گئیں ہیں’ کا حوالہ دے کر بھارتی کانپ اٹھے ہیں۔
انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے رابعہ نے لکھا کہ ‘میں پیپلز پارٹی کی مداح نہیں ہوں لیکن میں یہ ضرور کہوں گی کہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی ہے۔’
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بلاول بھٹو نے بھارت اور اس سے قبل دنیا بھر میں مختلف مواقع پر اسلاموفوبیا کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
بلاول بھٹو کا عمران خان سے موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ ‘آخر کار عمران خان کے بعد کوئی ایسا ہے جو مسلمان ہونے سے نہیں ڈرتا اور کسی سے ڈرے بغیر بین الاقوامی سطح پر اسلاموفوبیا کی کھل کر بات کرتا ہے’۔
رابعہ کلثوم نواز نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور بھارت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کانپین تانگ گئیں ہیں’۔