پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کر لیا گیا۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے قبل جاری ہونے والے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس ان کی گرفتاری کے لیے پہنچی تھی۔
انہوں نے مزید کہا، یہ ایک حقیقی آزادی کی تحریک ہے، عمران خان نے ذمہ داری نبھانے کی کوشش کی اور 40 سال ایمانداری کی سیاست کی۔
شاہ محمود قریشی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عمران خان کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا اور انہیں کوئی افسوس نہیں ہے، میں نے اشتعال انگیزی کا کوئی بیان نہیں دیا۔
سیاق و سباق کی وضاحت کیے بغیر انہوں نے کہا کہ ایک عظیم مقصد کے لئے ایک عظیم قربانی دینی پڑتی ہے۔