ایپل کے شریک بانی اسٹیو ووزنیاک نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) گھوٹالوں اور غلط معلومات کی نشاندہی کرنا مشکل بنا سکتی ہے۔
ووزنیاک کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو ‘برے عناصر’ استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے مواد پر واضح طور پر لیبل لگایا جانا چاہیے اور اس شعبے کے لیے ریگولیشن کی ضرورت ہے۔
کمپیوٹنگ کے بانی نے مارچ میں ایلون مسک کے ساتھ ایک خط پر دستخط کیے تھے جس میں سب سے طاقتور مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تیاری کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ٹیکنالوجی کی دنیا میں ووز کے نام سے مشہور ووزنیاک سلیکون ویلی کے تجربہ کار ہیں جنہوں نے اسٹیو جابز کے ساتھ مل کر ایپل کی بنیاد رکھی اور ایپل کا پہلا کمپیوٹر ایجاد کیا۔
ایک خابرو ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مصنوعی ذہانت کے فوائد اور اپنے خدشات دونوں کے بارے میں بات کی۔