وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ میسگانو ارگا کا استقبال کیا جو اپنے وفد کے ہمراہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افتتاحی پرواز کے ذریعے اترے۔
Sindh Chief Minister Syed Murad Ali received Ethopian state Ministers for Foreign Affairs Mr Mesganu Arga, Technology Fozia Amin and Commerce Kassahun Gofe at Old Terminal. pic.twitter.com/5W6xjbIUpr
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) May 9, 2023
بعد ازاں وزیر اعلیٰ اور ایتھوپیا کے حکام نے افریقہ کے سب سے بڑے ایئر لائن نیٹ ورک کی جانب سے پروازوں کی بحالی کا جشن منانے کے لیے کیک کاٹا۔
بوئنگ 737 میکس 8 طیارے نے 100 مسافروں کو لے کر ادیس ابابا سے اڑان بھری اور مقررہ وقت سے ایک منٹ قبل کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
یہ تیسرا موقع ہے کہ ایتھوپین ایئرلائنز کراچی کے لیے براہ راست پروازیں چلا رہی ہے، کیونکہ اس نے 1960 اور 1990 کی دہائیوں میں اس روٹ پر آپریشن کیا تھا۔
افریقی ایئرلائن ایک ہفتے میں ادیس ابابا سے کراچی کے لیے چار پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔