دریں اثنا عمران خان اپنی زمان پارک رہائش گاہ سے دارالحکومت پہنچنے کے لیے روانہ ہوئے۔
چئیرمین عمران خان اسلام آباد کے لیے روانہ #BehindYouSkipper pic.twitter.com/CcCvsAm1Ne
— PTI (@PTIofficial) May 9, 2023
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ سابق وزیراعظم کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی دو مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت کمرہ عدالت نمبر ایک میں ہوگی۔
صحافیوں اور وکلاء کے داخلے کے لیے خصوصی پاس ز درکار ہوں گے جبکہ عدالتی عملہ اس شرط سے مستثنیٰ ہوگا۔
سرکلر کے مطابق عمران خان کو کمرہ عدالت میں 15 وکلاء کے ساتھ جانے کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے دفاتر سے 10 وکلاء اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے 30 ارکان کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی۔
دریں اثنا اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 (عوامی اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی) نافذ کردی۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس
عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔
کسی بھی قسم کا اجتماع غیر قانونی ہوگا۔
امن و عامہ کے پیش نظر جی ٹین پراجیکٹ موڑ اور عون محمد رضوی روڈ آمدورفت کےلیے بند رہے گی۔
شہری دوران سفر متبادل راستوں کا…
— Islamabad Police (@ICT_Police) May 9, 2023
گزشتہ سماعت میں عدالت نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو مذکورہ مقدمات میں 9 مئی تک ضمانت قبل از گرفتاری دے دی تھی، عدالت نے سابق وزیراعظم کو تحقیقات میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وہیل چیئر پر عدالت میں پیش ہونے والے عمران خان سے کہا کہ یہ تاثر نہ دیں کہ کوئی آپ کو گرفتار کرنا چاہتا ہے، اس سیکورٹی انتظامات سے مت ڈریں، بلکہ محفوظ محسوس کریں۔