پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اپنی 18 ویں ون ڈے سنچری اسکور کی، جبکہ اسامہ میر اور محمد وسیم نے بالترتیب 4 اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ٹیم کو اس بڑی کامیابی پر مبارکباد دی اور ٹویٹ کیا کہ بہترین ابھی آنا باقی ہے۔
نیوزی لینڈ کے اوپنرز ول ینگ اور ٹام بلنڈل نے پہلی وکٹ کے لیے 36 رنز کی شراکت قائم کی، جس کے بعد محمد وسیم نے ول ینگ کو 15 رنز پر آؤٹ کیا۔
Congrats Team Pakistan for achieving #1 position in ICC ODI rankings. The best is yet to come!
— Najam Sethi (@najamsethi) May 5, 2023
اگلے ہی اوور میں حارث رؤف نے ٹام بلنڈل کی وکٹ 23 رنز پر حاصل کی، لیکن پھر ڈیرل مچل اور ٹام لیتھم نے 83 رنز کی شراکت قائم کی۔
اسامہ میر نے ڈیرل مچل کو 34 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ ٹام لیتھم نے نصف سنچری اسکور کی، نیوزی لینڈ نے 33 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔
لیکن پھر شاہین شاہ آفریدی نے لیتھم کو 60 رنز پر آؤٹ کر دیا، مارک چیپمین بھی خطرناک دکھائی دے رہے تھے کیونکہ انہوں نے 33 گیندوں پر 46 رنز بنائے لیکن پھر اسامہ میر نے انہیں آؤٹ کر دیا۔
اگلے ہی اوور میں حارث رؤف نے جیمز نیشم کو آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ کے لیے حالات مزید مشکل بنا دیے۔
اسامہ میر نے ایش سودھی اور میٹ ہنری کو آؤٹ کر کے پاکستان کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔
محمد وسیم نے بلیئر ٹیکر کو آؤٹ کر کے پاکستان کو 102 رنز سے فتح دلائی، جس سے پاکستان پہلی بار نمبر ون ون ٹیم بھی بن گیا۔
شان مسعود اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور امام الحق کو آرام دیا گیا اور پاکستان نے پہلی وکٹ 36 رنز پر گنوا دی اور فخر زمان 14 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔
شان مسعود اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کے لیے 50 رنز جوڑے جو اس وقت ختم ہوئے جب شان 44 رنز بنا کر سٹمپ ہوئے۔
محمد رضوان نے رن آؤٹ ہونے سے قبل 24 رنز بنائے لیکن بابر اعظم نے آگے بڑھنا جاری رکھا اور سلمان علی آغا کے ساتھ 117 رنز کی شراکت قائم کی۔
سلمان علی آغا 58 اور افتخار احمد نے 28 رنز کی اننگز کھیلی تاہم بابر اعظم نے اپنی 18 ویں سنچری اسکور کی۔
شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں 3 چھکے لگائے اور وہ 7 گیندوں پر 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد حارث 8 گیندوں پر 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔