لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت کے باوجود ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے پرویز الٰہی کی درخواست نمٹا دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ متعلقہ فریقین نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی ہے، جسے عدالت نے قبول کرلیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پرویز الٰہی کے وکیل کے مطابق اینٹی کرپشن نے ان کے موکل کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا، جس میں انہوں نے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی۔
تاہم اینٹی کرپشن حکام کے مطابق انہوں نے اس کیس میں گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ نہیں مارا، جس میں ضمانت منظور کی گئی تھی۔
درخواست دہندہ مزید کارروائی کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتا ہے، بعد ازاں عدالت نے پرویز الٰہی کی توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔